پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق میچز کے اوقات میں تبدیلی کرنے کے فیصلے کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ موسمی شدت کی وجہ سے میچز کے اوقات تبدیل کیے جارہے ہیں۔
پاک آسٹریلیا 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول سامنے آگیا
تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا اور میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے، ان میچز کا ٹاس سہہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔
اس سے قبل پہلے شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز چھ بجے اور ٹاس ساڑھے پانچ بجے ہونا تھا۔