بانی سے ملاقات کرائی جائے، سینیٹ میں پی ٹی آئی کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547408_3930267_natee_updates.jpgفائل فوٹو
سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے بانی سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں قید تنہائی میں رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔
پریزائیڈنگ افسر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر علی ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، میری ملاقات کیوں نہیں ہونے دی جا رہی؟
انہوں نے کہا کہ عدالت کا اس سے کوئی تعلق نہیں یہ جیل اتھارٹی کا فیصلہ ہے جو حکومت کے ماتحت ہے، یہ سیاسی انتقام ہے۔
سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-29/1532749_045854_updates.jpg
عمران سے ملاقات نہ کرانے پر تحریک انصاف کا سینیٹ میں احتجاج
اسلام آباد سینٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اجلاس سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا اختیار ہوتا ہے کہ رویے کو دیکھتے ہوئے ملاقات کا طے کرے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالا جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے، وفاق کا اختیار نہیں کہ وہ ان کو ہدایت دے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی نہیں، انہیں مشقتی ملا ہوا ہے، بانی کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے اور تمام سہولیات ملی ہیں، انکی صحت بھی ٹھیک ہے۔
سینیٹ اجلاس میں بچوں کے سوشل میڈیا ایپس کا حد سے زیادہ اور بغیر نگرانی کے استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا گیا۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، اس پر قومی سطح پر بحث ہونی چاہیے۔
پریزائیڈنگ افسر شیری رحمان نے کہا کہ یہ معاملہ آئی ٹی کمیٹی کو نہیں بھیجا جا سکتا، اس میں بہت ساری وزارتیں شامل ہیں، چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر اس معاملے پر اسپیشل کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔
شیری رحمان نے کہا کہ یہ بہت حساس نوعیت کا معاملہ ہے، اس پر وزارت قانون کو بھی رائے دینا ہوگی۔
سینیٹ میں وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے انتقال ریلویز ترمیمی بل 2025 پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔
قبل ازیں سینیٹ اجلاس میں عابد شیر علی نے بطور رکن سینیٹ حلف اٹھا لیا، سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Pages:
[1]