بھارت: ہندو انہتا پسندوں نے ’جے شری رام‘ نعرہ نہ لگانے پر مسلمان نوجوان کو قتل کردیا
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ’جے شری رام‘ نعرہ نہ لگانے پر مسلمان نوجوان کو قتل کردیا، سوئیڈن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک نے بھارت میں تشدد سے ہلاک مسلمان کی ویڈیو شیئر کردی۔بالاسور میں ہلاک کیے گئے 35 سالہ مسلمان کو انتہا پسند ہندوؤں کے جتھے نے نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ نعرہ نہ لگانے پر بری طرح تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532063_052317_updates.jpg
بھارت: مسلمان شہری سے ’جے شری رام‘ نعرہ لگانے کا مطالبہ، انکار پر دھمکیاں
آگرہ میں تاج محل کی پارکنگ کے قریب ایک بزرگ مسلمان شخص کو ہندو انتہا پسندوں نے ہراساں کرتے ہوئے ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اشوک سوائین نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس بہیمانہ قتل پر خاموش ہے۔
بھارتی پولیس نے پہلی ایف آئی آر قتل کا ذکر کیے بغیر مرنے والے کے خلاف گائے بچاؤ ایکٹ کے تحت کاٹ دی، مقتول کے بھائی کی درخواست آنے پر پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کی۔
Pages:
[1]