|
|
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ’جے شری رام‘ نعرہ نہ لگانے پر مسلمان نوجوان کو قتل کردیا، سوئیڈن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک نے بھارت میں تشدد سے ہلاک مسلمان کی ویڈیو شیئر کردی۔
بالاسور میں ہلاک کیے گئے 35 سالہ مسلمان کو انتہا پسند ہندوؤں کے جتھے نے نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ نعرہ نہ لگانے پر بری طرح تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
بھارت: مسلمان شہری سے ’جے شری رام‘ نعرہ لگانے کا مطالبہ، انکار پر دھمکیاں
آگرہ میں تاج محل کی پارکنگ کے قریب ایک بزرگ مسلمان شخص کو ہندو انتہا پسندوں نے ہراساں کرتے ہوئے ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
اشوک سوائین نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس بہیمانہ قتل پر خاموش ہے۔
بھارتی پولیس نے پہلی ایف آئی آر قتل کا ذکر کیے بغیر مرنے والے کے خلاف گائے بچاؤ ایکٹ کے تحت کاٹ دی، مقتول کے بھائی کی درخواست آنے پر پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کی۔ |
|