slotcosino Publish time 2026-1-17 03:26:07

خاران میں فورسز کی کارروائی، دہشتگرد پسپا، کلیئرنس آپریشن میں 12دہشتگرد ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547462_5090465_Baluchistan-Terror-2_updates.jpgفائل فوٹو۔

خاران میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں بھارتی حمایت یافتہ 15سے 20 دہشت گردوں نے دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن اور 2 بینکوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران دہشتگردوں نے بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے بروقت جواب دیا اور دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابقکلیئرنس آپریشن میں 3 مختلف جھڑپوں کے دوران 12 دہشتگرد مارے گئے، پولیس اسٹیشن میں یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابقعزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: خاران میں فورسز کی کارروائی، دہشتگرد پسپا، کلیئرنس آپریشن میں 12دہشتگرد ہلاک