slotcosino Publish time 2026-1-17 04:43:15

انوشکا اور ویرات کوہلی نے 37 کروڑ 86 لاکھ میں زمین خرید لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547475_8088332_GAZA-NEW-2_updates.jpg

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور انکے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور بڑی جائیداد کی خریداری ممبئی کے قریب علی باغ میں کی ہے، جس کی مالیت 37 کروڑ 86 لاکھ روپےہے۔

زمین کی یہ خریداری ان کے لندن منتقل ہونے کے چند ماہ بعد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] کرن جوہر کا انوشکا اور ویرات کی شادی سے متعلق حیران کن انکشاف
[*] انوشکا شرما کا 7 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کا امکان




یہ قطعہ اراضی5.19 ایکڑ ہے اور اس کی خریداری کی مد میں 2 کروڑ 27 لاکھ روپے بطور اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق جو رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی فرم سی آر ای میٹرکس نے حاصل کی ہیں، یہ لین دین 13 جنوری 2026 کو رجسٹرڈ ہوئی۔

جوڑے کی اس تازہ ترین خریداری نے علی باغ کی بطورِ خاص مشہور شخصیات کے لیے پسندیدہ رئیل اسٹیٹ مقام کے طور پر ساکھ کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کے کئی معروف نام، جن میں کارتک آریان، امیتابھ بچن اور سہانا خان شامل ہیں، اس علاقے میں جائیدادیں یا قطعۂ اراضی رکھنے کےلیے جانے جاتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: انوشکا اور ویرات کوہلی نے 37 کروڑ 86 لاکھ میں زمین خرید لی