slotcosino Publish time 2026-1-17 07:58:30

تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، عادل الجبیر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547499_8117429_adil_updates.jpgفائل فوٹو

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال پر عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کسی بھی خطے میں ترقی کے مواقع کو نقصان پہنچاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا موقف ہمیشہ بات چیت اور مسائل کے پرامن حل کے حصول پر مبنی رہا ہے اور رہے گا۔

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے مزید کہا کہ صومالیہ ہو، ایران ہو یا شام، لبنان، سوڈان، افغانستان یا یمن ہو ہماری کوششیں ہیں کہ ڈائیلاگ کو ترجیح دی جائے۔
Pages: [1]
View full version: تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، عادل الجبیر