سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال پر عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کسی بھی خطے میں ترقی کے مواقع کو نقصان پہنچاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا موقف ہمیشہ بات چیت اور مسائل کے پرامن حل کے حصول پر مبنی رہا ہے اور رہے گا۔
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے مزید کہا کہ صومالیہ ہو، ایران ہو یا شام، لبنان، سوڈان، افغانستان یا یمن ہو ہماری کوششیں ہیں کہ ڈائیلاگ کو ترجیح دی جائے۔