slotcosino Publish time 2026-1-17 07:58:31

عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے، پاکستان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547487_2553202_Asim-Iftikhar-UN-Pak-1_updates.jpgاقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے۔

اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر مباحثہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل نہیں نکالا جاسکا۔ تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل نکالا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547278_050711_updates.jpg
طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے اور طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، سفارتکاری اپنائی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھاکہ تنازعات کا حل اقوام متحدہ چارٹر کا بھی امتحان ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے چارٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے، پاکستان