اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر مباحثہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل نہیں نکالا جاسکا۔ تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل نکالا جائے۔
طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، پاکستانی مندوب
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے اور طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، سفارتکاری اپنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا حل اقوام متحدہ چارٹر کا بھی امتحان ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے چارٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔