بابراعظم کو اسٹرائیک نہ دینے کا معاملہ، رانا نوید الحسن نے بی بی ایل میں کھیلنے کا تجربہ بتادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547677_6763909_03_updates.jpgاسٹار بیٹر بابر اعظم کو اسٹیو اسمتھ کے اسٹرائیک نہ دینے کے معاملے پر پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے تجربے کے حوالے سے بتا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ بگ بیش لیگ نے مجھے سکھایا کہ آسٹریلوی بڑے صاف گو کرکٹرز ہوتے ہیں۔
رانا نوید الحسن کا کہنا تھا کہ بی بی ایل کا ایک لمبے عرصے تک حصہ رہنے پر میں نے دیکھا کہ بڑی لیگز کیسے کام کرتی ہیں۔ پاکستان میں ٹیم کلچر کی طرح وہاں کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547677_7713922_03-01_updates.jpg
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی صرف صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ جب آپ کھیلتے ہیں تو آپ کو امپیکٹ کے لحاظ سے جانچا جاتا ہے، اسٹیو اسمتھ نے جو عمل کیا وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ آپ کو کہاں دیکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547440_061359_updates.jpg
اسٹیو اسمتھ کا بابر اعظم کو اسٹرائیک نہ دینے کیلئے آخری بال پر سنگل سے گریز
اسٹیو اسمتھ کے سنگل سے انکار پر بابر اعظم ناراض بھی نظر آئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی سکسرز کے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کی شاٹ پر رن لینے سے انکار کیا تھا۔
بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے رن نہ لینے پر ناخوش تھے اور آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری لائن کو بیٹ مار کر ناگواری کا اظہار بھی کیا تھا۔
Pages:
[1]