Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 341|Reply: 0

بابراعظم کو اسٹرائیک نہ دینے کا معاملہ، رانا نوید الحسن نے بی بی ایل میں کھیلنے کا تجربہ بتادیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194490
Post time 2026-1-17 16:25:22 | Show all posts |Read mode
  

اسٹار بیٹر بابر اعظم کو اسٹیو اسمتھ کے اسٹرائیک نہ دینے کے معاملے پر پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے تجربے کے حوالے سے بتا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ بگ بیش لیگ نے مجھے سکھایا کہ آسٹریلوی بڑے صاف گو کرکٹرز ہوتے ہیں۔

رانا نوید الحسن کا کہنا تھا کہ بی بی ایل کا ایک لمبے عرصے تک حصہ رہنے پر میں نے دیکھا کہ بڑی لیگز کیسے کام کرتی ہیں۔ پاکستان میں ٹیم کلچر کی طرح وہاں کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔   

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی صرف صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ جب آپ کھیلتے ہیں تو آپ کو امپیکٹ کے لحاظ سے جانچا جاتا ہے، اسٹیو اسمتھ نے جو عمل کیا وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ آپ کو کہاں دیکھتے ہیں۔   
اسٹیو اسمتھ کا بابر اعظم کو اسٹرائیک نہ دینے کیلئے آخری بال پر سنگل سے گریز

اسٹیو اسمتھ کے سنگل سے انکار پر بابر اعظم ناراض بھی نظر آئے۔   

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی سکسرز کے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کی شاٹ پر رن لینے سے انکار کیا تھا۔

بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے رن نہ لینے پر ناخوش تھے اور آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری لائن کو بیٹ مار کر ناگواری کا اظہار بھی کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 13:00 GMT+5 , Processed in 0.062749 second(s), 32 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list