محسن نقوی کی پی ایس ایل کے اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کی وکالت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547691_4471543_08_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کورننگ کونسل اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کی وکالت کر دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہو۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546499_010234_updates.jpg
پی ایس ایل کا برانڈ مسلسل اوپر جارہا ہے، سلمان نصیر
پی ایل ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا برانڈ مسلسل اوپر جارہا ہے، ہم نے پہلے نمبر پر جانا ہے وہ بھی ملک کی آبادی بڑھائے بغیر۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اجلاس میں محسن نقوی نے ٹیموں کی طرح کھلاڑیوں کی بھی آکشن کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کی آکشن کرا لیں۔
محسن نقوینے دو نئی ٹیموں کو کھلاڑی چننے کے لیے یکساں مواقع دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی سے پلیئرز اٹھالیں، کھلاڑیوں کا فائدہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرانی ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پر بحث کا امکان ہے۔
Pages:
[1]