صرف 7 دن میں 2 کلو وزن کم کرنے کا وائرل ڈائٹ پلان آخر ہے کیا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547680_8413717_News6_updates.jpg---فائل فوٹو
وزن کم کرنا مشکل ضرور ہے مگر درست رہنمائی اور متوازن خوراک کے ساتھ یہ سفر آسان بنایا جا سکتا ہے۔
آج کل سادہ اور آسان 7 روزہ ڈائٹ پلان سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
اس ڈائیٹ پلان سے متعلق ایک بھارتی ویٹ لاس کوچ کا کہنا ہے کہ یہ ڈائٹ پلان نظامِ ہاضمہ کو ری سیٹ، میٹابولزم کو بہتر اور جسم کو صحت مند غذائیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547369_013745_updates.jpg
سُپر فوڈ کلونجی کے صحت پر 5 حیران کُن فوائد
کلونجی، جسے نگيلا سیٹیوا بھی کہا جاتا ہے، صدیوں سے بطور دوا اور مسالہ استعمال کی جا رہی ہے۔ جدید سائنسی تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلونجی مجموعی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس ڈائٹ پلان میں ہفتے کے 7 دنوں کے دوران گھر میں بننے والی اور آسانی سے دستیاب غذاؤں کا استعمال بتایا گیا جس کے نتائج حیران کن ہیں۔
پیر: دن کا آغاز نیم گرم پانی، چیا سیڈز اور لیموں سے کریں۔
ناشتے میں مونگ دال اور پالک کے بنے چیلے کا استعمال کریں، دوپہر میں 40گرام پیڑے سے بنی روٹی کے ساتھ دال یا سبزی جبکہ رات کو پنیر اور سبزیوں کا سوپ بنا کر پئیں۔
منگل: ناشتے سے قبل زیرے کی چائے کا استعمال کریں اور ساتھ میں 5 بادام کھا لیں۔
ناشتے میں بیسن اور میتھی سے بنے دو چیلے لے لیں، دوپہر میں دال یا سبزی کے ساتھ روٹی لے لیں (40 گرام پیڑے سے بنی روٹی) اور 3 سے 4 چمچ میں بنی دہی کی لسی کا استعمال کریں اور رات کے کھانے میں صرف پالک سوپ کا استعمال کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543449_092226_updates.jpg
2026ء میں صحت مند رہنے کیلئے ان 10 اہم غذائی عادات کو ضرور اپنائیں
نئے سال 2026ء کے آغاز پر ماہرین غذائیت نے صحت مند زندگی گزارنے کے لیے چند سادہ مگر مؤثر غذائی عادات اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بدھ: یہ دن گَٹ ری سیٹ کے لیے اہم ہے، تیسرے دن کی شروعات ہلدی کی چائے (صرف پانی اور ہلدی کا قہوہ) اور بھیگی ہوئی کشمش کے 7 سے 8 دانوں سے کریں، ناشتے میں دہی کے ساتھ چیاسیڈز اور دوپہر میں دال یا سبزی کے ساتھ ایک روٹی لے لیں جبکہ رات کو صرف گرِل فِش اور سلاد کا استعمال کریں۔
جمعرات: میٹابولزم بڑھانے کے لیے یہ اہم دن ہے، صبح کا آغاز دو اخروٹ اور صرف دو چٹکی گلابی نمک ڈال کر لیموں پانی سے کریں۔ ناشتے میں بیسن سے بنا چیلا لے لیں، دوپہر میں دال یا سبزی کے ساتھ ایک عدد چھوٹی روٹی لے لیں اور رات میں پنیر کے ساتھ سلاد کھائیں۔
جمعہ: اس دن کا آغاز بھیگے ہوئے 5 بادام، زیرا اور ثابت دھنیے سے بنے قہوے سے کریں۔ دن میں سبزی دال کے ساتھ روٹی یا 8 چمچ چاول لے لیں اور رات میں صرف چکن سوپ پئیں سلاد میں کچی سبزیاں کھائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543127_095858_updates.jpg
پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلانے کیلئے نہار منہ اس سبزی کا جوس پینا انتہائی مفید قرار
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ماہرین نے ایک آسان اور قدرتی حل تجویز کیا ہے۔ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح خالی پیٹ لاکی (گِھیّا یا کدو) کا جوس پینے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ہفتہ: آج کے دن کا آغاز سیب کے سرکے اور پانی سے کریں۔ ایک بڑا چمچ سیپ کا سرکا پانی میں ڈالیں اور پی لیں۔ ناشتے میں کچی سبزیاں کھائیں اور گرین ٹی پئیں۔ سارا دن ہفتے بھر کی طرح ہلکی خوراک لیں۔ آج کے دن دوپہر میں دیسی گھی کے ساتھ 8 چمچ کھچڑی کھائی جا سکتی ہے۔ شام میں ناریل پانی پئیں اور رات میں ہتھیلی کے حجم جتنا ایک مچھلی کا گرِل کیا ہوا پیس اور دال کا سوپ لے لیں۔
اتوار: ساتویں دن کا آغاز 4بھیگے ہوئے باداموں اور گرین ٹی سے کریں۔ ناشتے میں دہی میں ایک چھوٹا چمچ چیاسیڈز ڈال کر کھائیں، دوپہر میں روٹی کے ساتھ دال یا سبزی لے لیں اور رات میں ایک چکن تکہ اور بھاپ میں پکی ہوئی سبزیاں کھائیں۔
فٹنس ماہرین کا اس ڈائٹ پلان سے متعلق کہنا ہے کہ اگر اس روٹین کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش اور مستقل مزاجی اپنائی جائے تو کم وقت میں مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی خوراک کے بہترین انتخاب جبکہ کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Pages:
[1]