Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 614|Reply: 0

صرف 7 دن میں 2 کلو وزن کم کرنے کا وائرل ڈائٹ پلان آخر ہے کیا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194535
Post time 2026-1-17 19:01:16 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

وزن کم کرنا مشکل ضرور ہے مگر درست رہنمائی اور متوازن خوراک کے ساتھ یہ سفر آسان بنایا جا سکتا ہے۔  

آج کل سادہ اور آسان 7 روزہ ڈائٹ پلان سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

اس ڈائیٹ پلان سے متعلق ایک بھارتی ویٹ لاس کوچ کا کہنا ہے کہ یہ ڈائٹ پلان نظامِ ہاضمہ کو ری سیٹ، میٹابولزم کو بہتر اور جسم کو صحت مند غذائیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔   
سُپر فوڈ کلونجی کے صحت پر 5 حیران کُن فوائد

کلونجی، جسے نگيلا سیٹیوا بھی کہا جاتا ہے، صدیوں سے بطور دوا اور مسالہ استعمال کی جا رہی ہے۔ جدید سائنسی تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلونجی مجموعی صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔   

اس ڈائٹ پلان میں ہفتے کے 7 دنوں کے دوران گھر میں بننے والی اور آسانی سے دستیاب غذاؤں کا استعمال بتایا گیا جس کے نتائج حیران کن ہیں۔

پیر: دن کا آغاز نیم گرم پانی، چیا سیڈز اور لیموں سے کریں۔  

ناشتے میں مونگ دال اور پالک کے بنے چیلے کا استعمال کریں، دوپہر میں 40  گرام پیڑے سے بنی روٹی کے ساتھ دال یا سبزی جبکہ رات کو پنیر اور سبزیوں کا سوپ بنا کر پئیں۔

منگل: ناشتے سے قبل زیرے کی چائے کا استعمال کریں اور ساتھ میں 5 بادام کھا لیں۔

ناشتے میں بیسن اور میتھی سے بنے دو چیلے لے لیں، دوپہر میں دال یا سبزی کے ساتھ روٹی لے لیں (40 گرام پیڑے سے بنی روٹی) اور 3 سے 4 چمچ میں بنی دہی کی لسی کا استعمال کریں اور رات کے کھانے میں صرف پالک سوپ کا استعمال کریں۔   
2026ء میں صحت مند رہنے کیلئے ان 10 اہم غذائی عادات کو ضرور اپنائیں

نئے سال 2026ء کے آغاز پر ماہرین غذائیت نے صحت مند زندگی گزارنے کے لیے چند سادہ مگر مؤثر غذائی عادات اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔    

بدھ: یہ دن گَٹ ری سیٹ کے لیے اہم ہے، تیسرے دن کی شروعات ہلدی کی چائے (صرف پانی اور ہلدی کا قہوہ) اور بھیگی ہوئی کشمش کے 7 سے 8 دانوں سے کریں، ناشتے میں دہی کے ساتھ چیاسیڈز اور دوپہر میں دال یا سبزی کے ساتھ ایک روٹی لے لیں جبکہ رات کو صرف گرِل فِش اور سلاد کا استعمال کریں۔

جمعرات: میٹابولزم بڑھانے کے لیے یہ اہم دن ہے، صبح کا آغاز دو اخروٹ اور صرف دو چٹکی گلابی نمک ڈال کر لیموں پانی سے کریں۔ ناشتے میں بیسن سے بنا چیلا لے لیں، دوپہر میں دال یا سبزی کے ساتھ ایک عدد چھوٹی روٹی لے لیں اور رات میں پنیر کے ساتھ سلاد کھائیں۔

جمعہ: اس دن کا آغاز بھیگے ہوئے 5 بادام، زیرا اور ثابت دھنیے سے بنے قہوے سے کریں۔ دن میں سبزی دال کے ساتھ روٹی یا 8 چمچ چاول لے لیں اور رات میں صرف چکن سوپ پئیں سلاد میں کچی سبزیاں کھائیں۔   
پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلانے کیلئے نہار منہ اس سبزی کا جوس پینا انتہائی مفید قرار

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ماہرین نے ایک آسان اور قدرتی حل تجویز کیا ہے۔ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح خالی پیٹ لاکی (گِھیّا یا کدو) کا جوس پینے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔   

ہفتہ: آج کے دن کا آغاز سیب کے سرکے اور پانی سے کریں۔ ایک بڑا چمچ سیپ کا سرکا پانی میں ڈالیں اور پی لیں۔ ناشتے میں کچی سبزیاں کھائیں اور گرین ٹی پئیں۔ سارا دن ہفتے بھر کی طرح ہلکی خوراک لیں۔ آج کے دن دوپہر میں دیسی گھی کے ساتھ 8 چمچ کھچڑی کھائی جا سکتی ہے۔ شام میں ناریل پانی پئیں اور رات میں ہتھیلی کے حجم جتنا ایک مچھلی کا گرِل کیا ہوا پیس اور دال کا سوپ لے لیں۔

اتوار: ساتویں دن کا آغاز 4  بھیگے ہوئے باداموں اور گرین ٹی سے کریں۔ ناشتے میں دہی میں ایک چھوٹا چمچ چیاسیڈز ڈال کر کھائیں، دوپہر میں روٹی کے ساتھ دال یا سبزی لے لیں اور رات میں ایک چکن تکہ اور بھاپ میں پکی ہوئی سبزیاں کھائیں۔

فٹنس ماہرین کا اس ڈائٹ پلان سے متعلق کہنا ہے کہ اگر اس روٹین کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش اور مستقل مزاجی اپنائی جائے تو کم وقت میں مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی خوراک کے بہترین انتخاب جبکہ کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 15:14 GMT+5 , Processed in 0.051712 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list