کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547698_9677112_9_updates.jpgتصویر، اسکرین گریبکراچی میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے گرفتار ملزم کو محمود آباد پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اس کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق مغوی بچے کے شور کرنے پر لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، شک ہے کہ ملزم نے کئی بچوں کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا ہو۔
عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں بچوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا اعتراف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے اور متاثرہ بچوں کے بیانات ریکارڈ کرنے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547685_115826_updates.jpg
کراچی: ایسٹ انویسٹی گیشن ون کی بڑی کارروائی، 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار
عثمان سدوزئی کا بتانا ہے کہ عمران موٹرسائیکل کا بچوں کو لالچ دے کر ساتھ لے جاتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کے مطابق ملزم عمران پر درجنوں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کا الزام ہے، ملزم کو ٹیپو سلطان پولیس نے بچے کو اغوا کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کئی متاثرہ بچوں نے ملزم کی نشاندہی کی ہے۔ ملزم کے خلاف محمود آباد، ٹیپو سلطان، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
Pages:
[1]