slotcosino Publish time 2026-1-18 00:13:22

بھارتی پائلٹ نے 36 ہزار فٹ بلندی سے بیٹی کو سرپرائز دے دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547734_2254422_pilot_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی پائلٹ نے 36 ہزار فٹ بلندی سے دوران پرواز اپنی بیٹی کو سرپرائز دے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ممبئی سے ناگپور جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں پائلٹ گردیش سنگھ نے ششم جماعت میں پڑھنے والی اپنی بیٹی کو اس کے اسکول ٹرپ کے دوران حیران کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-04/1487431_090034_updates.jpg
بھارتی ایئر لائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش ہوگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرانڈیا کی پرواز بنگلورو سے دہلی جانے کیلئے تیار تھی کہ اچانک اس کے پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پائلٹ گردیش سنگھ نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں موجود ان کی کلاس ششم میں پڑھنے والی بیٹی بھی سفر کر رہی ہے اور اسے پہلے سے اس بات کا علم نہیں تھا۔

روایتی تعارف کے بعد پائلٹ نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 36 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز اڑ رہا ہے، اور کرم! اچھا برتاؤ کرنا، آج تمہارا ابو جہاز اُڑا رہا ہے۔

پائلٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج میری چھوٹی شہزادی اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ اسکول ٹرپ پر جا رہی ہے اور اسے معلوم بھی نہیں کہ اس کا والد یہ جہاز اُڑا رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-31/1496298_065521_updates.jpg
امریکا: تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لیکر اڑنے والی خاتون پائلٹ طیارہ حادثے میں ہلاک

طیارہ گرنے کا حادثہ انڈی ساؤتھ گرین ووڈ ایئرپورٹ سے روانگی کے فوراً بعد پیش آیا، طیارہ فضا سے گھومتا ہوا ایک پیٹرول پمپ کے پیچھے گرا، خاتون پائلٹ طیارے میں تنہا پرواز کررہی تھی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس اعلان نے طیارے میں موجود بچوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا جبکہ مسافروں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے اسے باپ اور بیٹی کے رشتے کی خوبصورت مثال قرار دیا۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی پائلٹ نے 36 ہزار فٹ بلندی سے بیٹی کو سرپرائز دے دیا