ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547744_1696188_polio_updates.jpgقومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 2 تا 8 فروری کو منعقد کی جائے گی۔ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک بھر میں پولیو مہم 2 سے 8 فروری تک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے قومی ادارہ صحت بھجوائے گئے تھے، جو دسمبر 2025 میں لیے گئے تھے۔
40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پازیٹو اور 87 سیوریج نمونے پولیو نیگیٹو ہیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ 23 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس مثبت نکلا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-20/1482740_081450_updates.jpg
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ اسلام آباد سے این آئی ایچ کے مطابق بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کے مطابق پنجاب کے 6 اور خیبر پختونخوا کے 8 اور بلوچستان کے 2 سیوریج نمونے سے پولیو وائرس نکلا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 منفی اور ایک مثبت نمونہ رپورٹ ہوا ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے لیے گئے سوریج نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 2 تا 8 فروری کو منعقد کی جائے گی جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 7 روزہ قومی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے۔
Pages:
[1]