Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 35|Reply: 0

ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194661
Post time 2026-1-18 00:52:17 | Show all posts |Read mode
  قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 2 تا 8 فروری کو منعقد کی جائے گی۔

ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک بھر میں پولیو مہم 2 سے 8 فروری تک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے قومی ادارہ صحت بھجوائے گئے تھے، جو دسمبر 2025 میں لیے گئے تھے۔

40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پازیٹو اور 87 سیوریج نمونے پولیو نیگیٹو ہیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ 23 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس مثبت نکلا۔    
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ اسلام آباد سے این آئی ایچ کے مطابق بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔    

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 6 اور خیبر پختونخوا کے 8 اور بلوچستان کے 2 سیوریج نمونے سے پولیو وائرس نکلا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 منفی اور ایک مثبت نمونہ رپورٹ ہوا ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے لیے گئے سوریج نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 2 تا 8 فروری کو منعقد کی جائے گی جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 7 روزہ قومی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 20:49 GMT+5 , Processed in 0.048058 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list