slotcosino Publish time 2026-1-18 03:28:26

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی گلبدین حکمت یار سے اسپتال میں ملاقات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547757_2866712_anwar_updates.jpgفوٹو: ایکس انور ابراہیم

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی اسپتال پہنچ کر عیادت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انور ابراہیم نے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک پرانے دوست اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی، جو اس وقت ملائیشیا میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

انور ابراہیم نے کہا کہ دُعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں مسلسل صحت یابی اور تندرستی عطا فرمائے اور تمام طبی امور میں آسانی پیدا کرے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-08-22/973790_033828_updates.jpg
بھارت نے ماضی میں افغانستان کی آزادی کی جنگ کی مخالفت کی تھی، گلبدین حکمت یار

سربراہ حزب اسلامی، انجینئر گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے بھارت کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت نے ماضی میں افغانستان کی آزادی کی جنگ کی مخالفت کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہحزبِ اسلامی کے رہنمااور سابق وزیراعظم افغانستانگلبدین حکمت یار گزشتہ ماہ علاج کے لیے ملائیشیا پہنچے تھے۔

یہ دورہ گزشتہ سال طالبان کی جانب سے گلبدین حکمت یار کی سرگرمیوں پر لگائی گئی پابندیوں کے بعد ان کا پہلا بین الاقوامی سفر تھا۔
Pages: [1]
View full version: ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی گلبدین حکمت یار سے اسپتال میں ملاقات