سہیل آفریدی کے قافلے کو بلدیاتی نمائندوں نے روک لیا، شدید احتجاج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547763_5578670_CMKP6_updates.jpgاسٹریٹ موومنٹ، تصویر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی فیس بکوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو حویلیاں کے قریب بلدیاتی نمائندوں نے روک لیا۔
ایبٹ آباد کی تحصیل کونسل حویلیاں کے چیئرمین عزیز شیر خان کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سامنے فنڈز نے ملنے پر احتجاج کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547726_045125_updates.jpg
ہم قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی بالادستی کےلیے کھڑے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ہری پور سے ایبٹ آباد اور وہاں سے مانسہرہ جارہے تھے کہ انہیں بلدیاتی نمائندوں نے انہیں روک لیا۔
بلدیاتی نمائندوں نے 4 سال سے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری نہ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا، سہیل آفریدی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے قافلے کو راستہ دے دیا۔
Pages:
[1]