وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو حویلیاں کے قریب بلدیاتی نمائندوں نے روک لیا۔
ایبٹ آباد کی تحصیل کونسل حویلیاں کے چیئرمین عزیز شیر خان کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سامنے فنڈز نے ملنے پر احتجاج کیا۔
ہم قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی بالادستی کےلیے کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ہری پور سے ایبٹ آباد اور وہاں سے مانسہرہ جارہے تھے کہ انہیں بلدیاتی نمائندوں نے انہیں روک لیا۔
بلدیاتی نمائندوں نے 4 سال سے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری نہ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا، سہیل آفریدی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے قافلے کو راستہ دے دیا۔