کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازہ میں آگ لگ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547765_4089256_frr_updates.jpgکراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ پلازہ میں کئی افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے،آگ شاپنگ پلازہ کے میز نائن فلور پر لگی، آگ نے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، شاپنگ پلازہ گراؤنڈ ، میز نائن پلس دو فلور پر مشتمل ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ پلازہ میں دکانوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔
آتشزدگی کے باعث اطراف کے علاقوں میں تبت چوک سےگارڈن چوک ایم اے جناح روڈ اور انکل سریا چوک سے سینٹرل پلازہ تک ماسٹن روڈ بند ہے۔
ٹریفک کو تبت چوک سے جوبلی کی طرف اور انکل سریا چوک سے ٹینکر چورنگی اور گارڈن چوک کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔
Pages:
[1]