ڈنمارک میں شدید سردی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547934_5567358_02_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیاڈنمارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو ضم کرنے کی دھمکی کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکا گرین لینڈ کی خودمختاری کا احترام کرے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اگر دیگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو وہ ان پر تجارتی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547679_105423_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کے حمایتی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو وہ ان پر تجارتی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں، گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی اسٹریٹیجک جغرافیائی حیثیت اور معدنی وسائل امریکا کے لیے ضروری ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو قومی سلامتی میں بڑا خلا پیدا ہو جائے گا، اس معاملے پر اِن کی نیٹو سے بات چیت جاری ہے۔
ادھر ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام کر سکتے ہیں۔
ڈنمارک نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
Pages:
[1]