ڈنمارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو ضم کرنے کی دھمکی کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکا گرین لینڈ کی خودمختاری کا احترام کرے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اگر دیگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو وہ ان پر تجارتی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کے حمایتی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو وہ ان پر تجارتی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں، گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی اسٹریٹیجک جغرافیائی حیثیت اور معدنی وسائل امریکا کے لیے ضروری ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو قومی سلامتی میں بڑا خلا پیدا ہو جائے گا، اس معاملے پر اِن کی نیٹو سے بات چیت جاری ہے۔
ادھر ڈنمارک اور گرین لینڈ کے حکام نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام کر سکتے ہیں۔
ڈنمارک نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔