slotcosino Publish time 2026-1-18 14:31:55

کینسر کے خطرے کو کم کرنیوالی سبزیاں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547933_4680581_1_updates.jpg— فائل فوٹو

تمام سبزیوں میں موجود غذائی اجزاء انسان کی صحت پر کسی نہ کسی طرح سے اثر انداز ہوتے ہیں اور کچھ سبزیوں میں ایسے قدرتی مرکبات بھی موجود ہیں جو کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

یہاں آج ان سبزیوں کے بارے میں جان لیتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار سمجھی جاتی ہیں۔

گوبھی

گوبھی میں سلفورافین ہوتا ہے جو کینسر کے خلیوں کی نشوونما کی رفتار کو کم کر سکتا ہے۔ اس لیے یہ سبزی چھاتی، بڑی آنت اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف فائدہ مند سمجھی جاتی ہے۔

پالک اور دیگر پتوں والی ہری سبزیاں

ہری سبزیاں فولک ایسڈ، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، اس لیے یہپیٹ اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

ٹماٹر

ان میں لائکوپین ہوتا ہے جو خاص طور پر پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے۔

لہسن اور پیاز

ان میں گندھککے مرکبات ہوتے ہیں اور یہ معدے اور آنتوں کے کینسر سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547414_033556_updates.jpg
مونگ پھلی کے مکھن کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

مونگ پھلی کا مکھن بہت سے لوگوں کی روزانہ کی خوراک کا اہم حصّہ ہے لیکن اس کا باقاعدگی سے استعمال صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ اس کا علم بہت ہی کم لوگوں کو ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گاجر

گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے، اس لیے یہ پھیپھڑوں اور جلد کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

شملہ مرچ

ان میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں جو خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

چقندر

اس میں بیٹالینز نامی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جگر اور آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کینسر کے خطرے کو کم کرنیوالی سبزیاں