بھارت امریکا تعلقات شدید تناؤ کا شکار، امریکی جریدہ فارن افیئرز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547949_6199006_3_updates.jpgفائل فوٹوامریکی جریدہ فارن افیئرز کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد امریکا اور بھارت کے تعلقات بدترین مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی میں کردار کو سراہا، جبکہ بھارت نے اس کردار کو مسترد کیا۔
فارن افیئرز کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی کامیابی کا بارہا ذکر اور پاکستانی قیادت کے ساتھ گرمجوشی بھارت کے لیے سفارتی سبکی کا باعث بنی۔
امریکی جریدے کے مطابق امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط سے انکار کیا جبکہ بھارتی برآمدات پر بھاری محصولات بھی عائد کیے گئے۔
Pages:
[1]