slotcosino Publish time 2026-1-18 17:46:06

افغان شرپسند یورپ کے لیے بھی سنگین خطرہ بن گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547950_8483968_roe_updates.jpgفائل فوٹو

افغان شرپسند وسطی ایشیا کے بعد یورپ کے لیے بھی سنگین خطرہ بن گئے۔

جرمن شہر میونخ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے افغان شہری کے خلاف مقدمے کا آغاز کردیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق افغان ملزم پر 2 قتل اور 44 قتل کی کوششوں کے الزامات ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537676_114801_updates.jpg
جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان

جرمن وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات ختم ہوچکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

افغان شرپسند کے جان بوجھ کر ہجوم کو نشانہ بنانے میں ماں بیٹی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس واقعے سے ایک ماہ قبل آشفن برگ میں ایک اور افغان شہری نے چاقو سے حملہ کر کے 2 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

دوسری جانب جرمن چانسلر نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس واشنگٹن میں افغان دہشتگرد کی فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے مرد اور خاتون اہلکار بھی جان سے گئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: افغان شرپسند یورپ کے لیے بھی سنگین خطرہ بن گئے