ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلادیشی حکومت کا پاکستانی حکومت سے رابطہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547967_8747864_07_updates.jpg—فائل فوٹوبنگلادیش کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بنگلادیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں، ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547681_113731_updates.jpg
بنگلادیش کا آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار
آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا: بھارتی میڈیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلادیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ کےلیے بھارت نہ جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Pages:
[1]