slotcosino Publish time 2026-1-18 20:22:01

مچل اسٹارک کا بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547975_9824466_6a_updates.jpg— فائل فوٹو

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

مچل اسٹارک نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے’60 سیکنڈ سلوگ‘ ویڈیو سیگمنٹ میں آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے ساتھ شرکت کی۔

اس سیگمنٹ کے دوران دونوں کرکٹرز نے دلچسپ گفتگو کرکے شائقینِ کرکٹ کو انٹرٹین کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536518_113554_updates.jpg
نمبر 56 کی جرسی بابر پہنیں گے یا اسٹارک؟ سڈنی سکسرز نے فیصلہ کرلیا

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کے لیے پاکستانی اسٹار بیٹر بابراعظم کی جرسی کا نمبر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مچل مارش نے سیگمنٹ کے دوران مچل اسٹارک سے پوچھا کہ جب بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ طے کیا تو اُنہوں نے ہمیشہ کی طرح اپنی جرسی نمبر 56 کو ترجیح دی، آپ اس حوالے سے کیا کہیں گے؟

مچل اسٹارک نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اُنہوں نے مجھ سے بہت زیادہ معاوضہ لیا ہے تو شاید اس لیے اُنہیں یہ مل جائے۔

واضح رہے کہ مچل اسٹارک اور بابر اعظم دونوں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 56 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں اس لیے جب سڈنی سکسرز کے ساتھ بابر اعظم نے معاہدہ طے کیا تو فرنچائز نے ان کے لیے ایک منفرد جرسی نمبر ’056‘ متعارف کروا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547975_6920183_6_updates.jpg— فائل فوٹو
Pages: [1]
View full version: مچل اسٹارک کا بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ