Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 888|Reply: 0

مچل اسٹارک کا بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194846
Post time 2026-1-18 20:22:01 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

مچل اسٹارک نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے’60 سیکنڈ سلوگ‘ ویڈیو سیگمنٹ میں آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے ساتھ شرکت کی۔

اس سیگمنٹ کے دوران دونوں کرکٹرز نے دلچسپ گفتگو کرکے شائقینِ کرکٹ کو انٹرٹین کیا۔   
نمبر 56 کی جرسی بابر پہنیں گے یا اسٹارک؟ سڈنی سکسرز نے فیصلہ کرلیا

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کے لیے پاکستانی اسٹار بیٹر بابراعظم کی جرسی کا نمبر تبدیل کر دیا گیا ہے۔   

مچل مارش نے سیگمنٹ کے دوران مچل اسٹارک سے پوچھا کہ جب بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ طے کیا تو اُنہوں نے ہمیشہ کی طرح اپنی جرسی نمبر 56 کو ترجیح دی، آپ اس حوالے سے کیا کہیں گے؟

مچل اسٹارک نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اُنہوں نے مجھ سے بہت زیادہ معاوضہ لیا ہے تو شاید اس لیے اُنہیں یہ مل جائے۔

واضح رہے کہ مچل اسٹارک اور بابر اعظم دونوں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 56 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں اس لیے جب سڈنی سکسرز کے ساتھ بابر اعظم نے معاہدہ طے کیا تو فرنچائز نے ان کے لیے ایک منفرد جرسی نمبر ’056‘ متعارف کروا دیا۔   — فائل فوٹو
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-18 16:47 GMT+5 , Processed in 0.047251 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list