slotcosino Publish time 2026-1-18 20:22:02

سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547981_9960970_7_updates.jpg— فائل فوٹو

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوریا کمار یادو نے اپنے بارے میں خوشی مکھرجی کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد سخت قانونی قدم اٹھاتے ہوئے اداکارہ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542323_034907_updates.jpg
’سوریاکمار یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ

اپنے متنازع پہناووں کے سبب شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریاکمار یادیو کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سوریا کمار یادو کے وکلاء کا کہنا ہے کہ خوشی مکھرجی نے کرکٹر سے متعلق میسجز بھیجنے کا جو دعویٰ کیا ہے وہ بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور اس سے کرکٹر کی ساکھ پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ خوشی مکھرجی نے کچھ دنوں قبل اپنے ایک انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی مگر بہت سے کرکٹرز میرے پیچھے ہیں، ماضی میں سوریا کمار یادو بھی مجھے کافی زیادہ میسجز کیا کرتے تھے لیکن اب ہماری بات نہیں ہوتی اور میں کسی بھی طرح کے تعلق سے خود کو جوڑنا نہیں چاہتی ہوں۔
Pages: [1]
View full version: سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا