slotcosino Publish time 2026-1-18 22:58:37

افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، میں نے اپنی بیوی کو دھوکا دیا، دھروو راٹھی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547988_5124466_dhuru_updates.jpgفوٹوز : بھارتی میڈیا

معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دھروو راٹھی نے اپنی اہلیہ جولی کو دھوکہ دینے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بے وفائی کے الزامات سامنے آئے تھے، جس پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541152_075341_updates.jpg
میں نے دیپیکا پڈوکون کی خوبصورتی کو ٹارگٹ نہیں کیا، دھروو راٹھی

دھروو راٹھی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو ایڈیٹڈ ہے، ان کی اصل ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کی تصاویر شامل نہیں تھیں، بلکہ بعد میں کسی نامعلوم شخص یا گروہ نے ان تصاویر کو ویڈیو میں شامل کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دھروو راٹھی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اس وقت اپنی ٹیم کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر چند ماہ بعد کچھ عناصر ان کے خلاف منفی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اس بارتو انہوں نے حد ہی پار کر دی ہے۔

دھروو راٹھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں نے جعلی خبر بنانے کے لیے بھی کوئی خاص محنت نہیں کی، حتیٰ کہ جعلی اے آئی چیٹس یا اسکرین شاٹس تک نہیں بنائے۔

یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا آسان نہیں کیونکہ وہ اپنی اہلیہ سے بے حد وفادار ہیں اور ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بدنام کرنا ہے تو تمھیں محنت کرنا پڑے گی تھوڑا دماغ استعمال کرنا پڑے گا، کیونکہ ایسی ناقابلِ یقین باتوں پر کون یقین کرے گا؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519764_080750_updates.jpg
شاہ رخ کیا کریں گے اتنی دولت کا؟ دھروو راٹھی نے ان کی کمائی پر سوال اٹھا دیے

دھرو راٹھی نے کہا کہ اتنے پیسے کا سوچنا بھی مشکل ہے، اگر وہ اتنے پیسوں کو بینک میں بھی رکھتے ہیں تو اس پر انہیں سالانہ 870 کروڑ منافع ملے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان افواہوں کے بعد دھروو راٹھی کی اہلیہ جولی نے بھی سوشل میڈیا پر ردِعمل دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں کو نہ پھیلائیں۔ انہوں نے لکھا کہ دھروو ایک بہترین شوہر ہیں اور وہ دونوں اپنی زندگی سے خوش ہیں۔

خیال رہے کہ دھروو راٹھینے 2021 میں آسٹریا کے شہر ویانا کے بیلویدیئر پیلس میں اپنی جرمن دوست جولی لیبر سے شادی کی تھی۔ بعد ازاں 2022 میں دونوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق بھی شادی کی،2024 میں یہ جوڑا ایک بیٹے کا والدین بنا۔

ایک انٹرویو میں دھروو راٹھی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ملاقات جولی سے 2014 میں ایک ٹرام میں ہوئی تھی، جب دونوں کی عمر 19 سال تھی۔ اسی سال انہوں نے اپنے یوٹیوب کریئر کا آغاز بھی کیا۔
Pages: [1]
View full version: افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، میں نے اپنی بیوی کو دھوکا دیا، دھروو راٹھی