slotcosino Publish time 2026-1-19 04:49:06

میئر کراچی کی 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازا آمد، شہریوں کا احتجاج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548021_9393240_mr_updates.jpgاسکرین گریب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازا پہنچ گئے، ان کی آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

میڈیا سےگفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے نعرے لگائے عوام کی تکلیف سمجھتے ہیں، آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا وقت نہیں دے سکتا، تاجروں نے بتایا کہ ایک راستے سے فائر فائٹر جا سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547985_094248_updates.jpg
کراچی: فائر فائٹر 24 گھنٹے بعد گل پلازا میں داخل ہونے میں کامیاب، تاحال آگ نہ بجھائی جا سکی

سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کو بچانےکی کوشش کر رہے ہیں، لوگوں کے کہنے کے مطابق عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہا ہے، 24 گھنٹے سے فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ 65 کے قریب لوگ لاپتا ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں، ہمارا فائر فائٹر دوران ڈیوٹی شہید ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام جذباتی ہیں ان کا دکھ سمجھتا ہوں، مجھ پر تنقید کریں، کل سے فائر بریگیڈ کام کر رہا ہے، 10 بجکر27 منٹ پر کال آئی اور 15منٹ میں فائر بریگیڈ پہنچ گئی،فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کی بات درست نہیں ہے۔

گل پلازا کے دورے کے بعد میئر کراچی قریب موجود ڈی سی آفس چلے گئے، ڈی سی آفس کے باہر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔
Pages: [1]
View full version: میئر کراچی کی 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازا آمد، شہریوں کا احتجاج