ناروے کی پوزیشن مستحکم ہے ہم اپنے آپ کو دباؤ میں نہیں آنے دیں گے، وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548019_633664_norwy_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعزیری محصولات کے بارے میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے کا کہنا ہے کہ ناروے کی پوزیشن مستحکم ہے، ہم اپنے آپ کو دباؤ میں نہیں آنے دیں گے، اور قریبی اتحادیوں کے درمیان ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔
گرین لینڈ اور ٹرمپ کے ٹیرف کے خطرے پر ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے میٹنگ کے بعد پریس بریفنگ دی۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ان کے لیے اور گرین لینڈرز کے لیے ناروے کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بہت ڈرامائی اور تاریخی دور میں مل رہے ہیں، یہ بہت ضروری ہے کہ ہم موجودہ حالات میں ایک ساتھ کھڑے ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547140_110540_updates.jpg
جرمنی، فرانس، ناروے اور دیگر نیٹو ممالک کے فوجی گرین لینڈ پہنچنا شروع
گرین لینڈ سے متعلق امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ حکام کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی جس کے بعد ڈنمارک نے اضافی فوج گرین لینڈ بھیج دی ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے واضح کیا کہ ناروے ہمارے گرین لینڈ کے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دولت مشترکہ کے حالات کا احترام کرتا ہے، اس میں تبدیلی کا فیصلہ صرف ڈنمارک اور گرین لینڈرز کو کرنا ہے۔
ڈنمارک وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کو ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ وہاں ایک ایسے ملک میں ہیں، جو 100فیصد نورڈک سپورٹ فراہم کرتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نہ صرف پورا نورڈک خطہ، بلکہ یورپ اور کینیڈا بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جس صورت حال میں ہم اس وقت ہیں۔
Pages:
[1]