Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 314|Reply: 0

ناروے کی پوزیشن مستحکم ہے ہم اپنے آپ کو دباؤ میں نہیں آنے دیں گے، وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194968
Post time 2026-1-19 05:28:47 | Show all posts |Read mode
  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعزیری محصولات کے بارے میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے کا کہنا ہے کہ ناروے کی پوزیشن مستحکم ہے، ہم اپنے آپ کو دباؤ میں نہیں آنے دیں گے، اور قریبی اتحادیوں کے درمیان ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔

گرین لینڈ اور ٹرمپ کے ٹیرف کے خطرے پر ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے میٹنگ کے بعد پریس بریفنگ دی۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ان کے لیے اور گرین لینڈرز کے لیے ناروے کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بہت ڈرامائی اور تاریخی دور میں مل رہے ہیں، یہ بہت ضروری ہے کہ ہم موجودہ حالات میں ایک ساتھ کھڑے ہوں۔   
جرمنی، فرانس، ناروے اور دیگر نیٹو ممالک کے فوجی گرین لینڈ پہنچنا شروع

گرین لینڈ سے متعلق امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ حکام کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی جس کے بعد ڈنمارک نے اضافی فوج گرین لینڈ بھیج دی ہے   

انہوں نے واضح کیا کہ ناروے ہمارے گرین لینڈ کے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دولت مشترکہ کے حالات کا احترام کرتا ہے، اس میں تبدیلی کا فیصلہ صرف ڈنمارک اور گرین لینڈرز کو کرنا ہے۔

ڈنمارک وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کو ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ وہاں ایک ایسے ملک میں ہیں، جو 100فیصد نورڈک سپورٹ فراہم کرتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نہ صرف پورا نورڈک خطہ، بلکہ یورپ اور کینیڈا بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جس صورت حال میں ہم اس وقت ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 01:41 GMT+5 , Processed in 0.046691 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list