سانحہ گل پلازا، وزیراعظم کی سندھ حکومت کو بھرپور معاونت کی پیشکش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548022_2400549_prs_pm_updates.jpgصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گل پلازا کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی۔
صدر نے امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی، آتشزدگی میں شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547985_094248_updates.jpg
کراچی: فائر فائٹر 24 گھنٹے بعد گل پلازا میں داخل ہونے میں کامیاب، تاحال آگ نہ بجھائی جا سکی
سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیراعظم نے سانحہ گل پلازا پر افسوس کاا ظہار کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں، گنجان آباد شہری علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کے لیے مربوط اور مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے، ایسے واقعات کے تدارک کے لیے مربوط نظام کی تشکیل میں وفاق صوبائی حکومت کی معاونت کےلیے تیار ہے۔
Pages:
[1]