صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گل پلازا کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی۔
صدر نے امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی، آتشزدگی میں شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
کراچی: فائر فائٹر 24 گھنٹے بعد گل پلازا میں داخل ہونے میں کامیاب، تاحال آگ نہ بجھائی جا سکی
سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔
وزیراعظم نے سانحہ گل پلازا پر افسوس کاا ظہار کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں، گنجان آباد شہری علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کے لیے مربوط اور مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے، ایسے واقعات کے تدارک کے لیے مربوط نظام کی تشکیل میں وفاق صوبائی حکومت کی معاونت کےلیے تیار ہے۔