بنگلادیش ورلڈ کپ کا حصہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ 21 جنوری کو ہوجائے گا، کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548017_8694929_BCB1_updates.jpgکرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت کا فیصلہ 21 جنوری کو ہوجائے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے میں بی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-17/1547753_100953_updates.jpg
آئی سی سی وفد سے ملاقات، بی سی بی نے بھارت سے میچز منتقلی کا کہہ دیا
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد کے روبرو بھی بھارت سے میچز کی منتقلی کا کہہ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بی سی بی کو ڈھاکا مذاکرات میں ڈیڈ لائن سے متعلق مطلع کردیا اور ساتھ ہی بنگلادیش کی گروپ تبدیلی کی درخواست بھی نہیں مانی۔
بنگلادیش نے گروپ بی میں شامل آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، ورلڈکپ میں بنگلادیش کی شرکت کرنے کا فیصلہ 21 جنوری کو فائنل ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546840_105907_updates.jpg
ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر بنگلادیش بورڈ کو مالی نقصان نہیں ہوگا، نجم الحسین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) فنانس کمیٹی کے سربراہ نجم الحسین نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کو یہ یقین دہانی کرائی کہ انہیں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں، جسے اب بی سی بی کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔
بنگلادیش کے انکار کی صورت میں آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر دوسری ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کرسکتا ہے، اس کے لیے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم موجود ہے۔
Pages:
[1]