Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 806|Reply: 0

بنگلادیش ورلڈ کپ کا حصہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ 21 جنوری کو ہوجائے گا، کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194968
Post time 2026-1-19 06:07:09 | Show all posts |Read mode
  

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت کا فیصلہ 21 جنوری کو ہوجائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے میں بی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم ہے۔   
آئی سی سی وفد سے ملاقات، بی سی بی نے بھارت سے میچز منتقلی کا کہہ دیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد کے روبرو بھی بھارت سے میچز کی منتقلی کا کہہ دیا۔   

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بی سی بی کو ڈھاکا مذاکرات میں ڈیڈ لائن سے متعلق مطلع کردیا اور ساتھ ہی بنگلادیش کی گروپ تبدیلی کی درخواست بھی نہیں مانی۔

بنگلادیش نے گروپ بی میں شامل آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، ورلڈکپ میں بنگلادیش کی شرکت کرنے کا فیصلہ 21 جنوری کو فائنل ہوگا۔   
ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر بنگلادیش بورڈ کو مالی نقصان نہیں ہوگا، نجم الحسین

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) فنانس کمیٹی کے سربراہ نجم الحسین نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔   

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کو یہ یقین دہانی کرائی کہ انہیں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں، جسے اب بی سی بی کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔

بنگلادیش کے انکار کی صورت میں آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر دوسری ٹیم کو ورلڈ کپ میں شامل کرسکتا ہے، اس کے لیے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم موجود ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 01:44 GMT+5 , Processed in 0.045621 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list