تین ارب سے زائد کا سامان جل کر بھسم ہوا، عتیق میر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548025_249492_atiq-mer_updates.jpgتاجر رہنما عتیق میر کا کہنا ہے کہ ایک اندازہ ہے کہ فی دکان میں پچیس سے تیس لاکھ کا سامان تھا اور مجموعی طور پر تین ارب سے زائد کا سامان جل کر بھسم ہوا ہے۔
عتیق میر نے بتایا کہ تاجروں نے عید کے لیے سامان خریدا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547985_094248_updates.jpg
کراچی: فائر فائٹر 24 گھنٹے بعد گل پلازا میں داخل، محدود سرچ آپریشن
سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک اور تاجر مزمل نے کہا کہ اس سانحے میں لوگوں کا کروڑوں اربوں کا مال ضائع ہوچکا ہے، حکومت ان کا ساتھ دے۔
واضح ریے کہ گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کو لگے چھبیس گھنٹے گزر چکے ہیں، مگر تاحال ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہوا۔
حادثے میں اب تک چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ متعدد افراد کے عمارت میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کر کے صورت حال پر بات کی ہے، جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
Pages:
[1]