اسپین، 2 ٹرینوں میں تصادم, 21 افراد ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548129_6762521_ra_updates.jpgجنوبی اسپین میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی، حادثے میں21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا اور 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کا شکار میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔
حادثے کے بعد ٹرین آپریشن کو عارضی طور پر معطل کیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Pages:
[1]