جلد کے سیاہ دھبے کیا بتاتے ہیں؟ ماہرِ غذائیت نے ہائپرپگمنٹیشن کی اصل وجوہات بتا دیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548253_2277103_News1_updates.jpg---فائل فوٹوجِلد انسانی صحت کا آئینہ ہوتی ہے اور اس پر ظاہر ہونے والے سیاہ دھبے یا رنگت کی تبدیلی کسی اندرونی مسئلے کی نشاندہی کر سکتی ہے۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق ہائپر پگمنٹیشن صرف بیرونی مسئلہ نہیں بلکہ اس کا تعلق خوراک، ہارمونز اور آنتوں کی صحت سے بھی ہوتا ہے۔
غذائی اور جِلدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائپر پگمنٹیشن میں بہتری کے لیے متوازن غذا، بہتر گَٹ ہیلتھ (معدے کی صحت) اور ہارمونز کا درست ہونا ضروری ہے۔
ہائپر پگمنٹیشن کیا ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544037_023628_updates.jpg
صحت مند رہنے کیلئے 10 ضروری غذائی عادات
ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی خوراک کے طریقے پر نظرثانی کریں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ہائپر پگمنٹیشن جِلد کی وہ کیفیت ہے جس میں جسم کے کچھ حصے اردگرد کی جِلد کے مقابلے میں زیادہ سیاہ ہو جاتے ہیں۔
یہ چھوٹے دھبوں کی صورت میں، بڑے پیچز یا بعض اوقات پورے جسم پر بھی ظاہر ہو سکتی ہے جس کی بنیادی وجہ میلانن کی زیادہ پیداوار ہے۔
ہائپر پگمنٹیشن کی اہم وجوہات:
انسولین ریزسٹنس:
انسولین کی زیادتی جِلد کے خلیات کو متحرک کر کے گردن، بغلوں اور جِلد کی تہوں میں سیاہ دھبے پیدا کر سکتی ہے۔
ہارمونز کا غیر متوازن ہونا:
ایسٹروجن اور پروجیسٹرون جیسے ہارمونز میلانن کی پیداوار بڑھا دیتے ہیں۔ حمل کے دوران یا ہارمونل ادویات کے استعمال سے میلازما عام ہو جاتا ہے۔
سوزش (Inflammation): https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542588_014524_updates.jpg
غذائی کمی سے جڑی نئی قسم کی ڈائیبٹیز ٹائپ 5 کی وجوہات کیا ہیں؟
جنوری 2025ء میں انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن (IDF) نے غذائی کمی سے پیدا ہونے والی ذیابیطس کی نئی قسم کو باضابطہ طور پر ٹائپ 5 ذیابیطس قرار دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جلد پر چوٹ، خارش یا سوزش کے بعد شفا کے عمل میں زیادہ میلانن بنتا ہے جس سے متاثرہ جگہ سیاہ ہو جاتی ہے۔
غذائی کمی:
وٹامن بی 12 کی کمی میلانن کے توازن کو بگاڑ دیتی ہے جس سے جِلد کی رنگت گہری ہو سکتی ہے۔
پی سی او ایس:
پولی سسٹک اووری سنڈروم میں جِلد کی ایک عام علامت ایکنتھوسس نائیگریکینز ہے جس میں جِلد موٹی اور سیاہ ہو جاتی ہے، خاص طور پر جِلد کی مرحلہ وار لیئرز (تہیں)۔
ماہرین کے مطابق مسلسل ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی بھی ہائپر پگمنٹیشن کو بڑھا سکتی ہے۔ ہائپر پگمنٹیشن سے بچاؤ کے لیے مناسب غذا، طرزِ زندگی میں بہتری اور طبی مشورہ اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
Pages:
[1]