جنید صفدر کی اہلیہ شانزے کے بارات آؤٹ فٹ کے چرچے، تفصیلات سامنے آگئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548258_3054322_1_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی روحیل کے بارات آؤٹ فٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات ان دنوں پوری آب و تاب کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، شادی کی تقریبات کا آغاز جاتی اُمرا میں منعقدہ مہندی سے ہوا، جس میں شریف خاندان کے اہم افراد بشمول میاں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
گزشتہ دنوں جنید صفدر دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی شادی شانزے علی روحیل سے ہوئی، جو میاں نواز شریف کے قریبی دوست اور سینئر سیاستدان شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
نکاح کی پروقار تقریب لاہور کے ایک خوبصورت فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی،اس موقع پر دلہا اور دلہن دونوں نہایت خوبصورت دکھائی دیے۔
شانزے علی روحیل کا بارات پر پہنا گیا لباس فیشن حلقوں میں خاص طور پر سراہا گیا، انہوں نے معروف بھارتی ڈیزائنر ترون تہیلیانی کا تیار کردہ دیدہ زیب لباس زیب تن کیا جو حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی ایک تقریب میں پہن چکی ہیں۔ شانزے علی روہیل کی گہری سرخ ساڑھی پر مدھم سنہری اور آئیوری رنگ کے ریشمی دھاگوں، کشیدہ کاری اور سیکوئنز سے روایتی انداز میں نفیس کام کیا گیا تھا۔
انہوں نے ساڑھی کے ساتھ بڑا دوپٹہ اوڑھا، جسے مختلف مواقع پر گھونگھٹ کے طور پر بھی استعمال کیا گیا، بلاؤز کو خاص طور پر شانزے علی روحیل کے لیے کسٹمائز کیا گیا تھا۔
زیورات میں انہوں نے پولکی اور زمرد سے جڑا خوبصورت ہار اور بالیاں زیب تن کیں اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہنیں، میک اپ کے لیے انہوں نے قدرتی لک کو ترجیح دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-18/1547847_040004_updates.jpg
نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی
لاہورسابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شانزے علی روحیل کا میک اپ اور اسٹائلنگ معروف میک اپ آرٹسٹ سعد سمیع نے کی، جس نے ان کے بارات لک کو مزید نکھار دیا۔
اگرچہ اس مخصوص ترون تہیلیانی کی ساڑھی کی درست قیمت عوامی طور پر ظاہر نہیں کی گئی، تاہم اسی نوعیت کی ہائی اینڈ ساڑھیاں اور لباس عموماً 2949 پاؤنڈ سے 6862 پاؤنڈ (تقریباً 32 لاکھ سے 75 لاکھ بھارتی روپے) کے درمیان فروخت ہوتے ہیں۔
بارات پر شانزے علی روحیل کے خوبصورت میک اپ لک کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
Pages:
[1]