Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 510|Reply: 0

جنید صفدر کی اہلیہ شانزے کے بارات آؤٹ فٹ کے چرچے، تفصیلات سامنے آگئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195094
Post time 2026-1-19 16:31:10 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی روحیل کے بارات آؤٹ فٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات ان دنوں پوری آب و تاب کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، شادی کی تقریبات کا آغاز جاتی اُمرا میں منعقدہ مہندی سے ہوا، جس میں شریف خاندان کے اہم افراد بشمول میاں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

گزشتہ دنوں جنید صفدر دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی شادی شانزے علی روحیل سے ہوئی، جو میاں نواز شریف کے قریبی دوست اور سینئر سیاستدان شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔  

نکاح کی پروقار تقریب لاہور کے ایک خوبصورت فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی،  اس موقع پر دلہا اور دلہن دونوں نہایت خوبصورت دکھائی دیے۔

شانزے علی روحیل کا بارات پر پہنا گیا لباس فیشن حلقوں میں خاص طور پر سراہا گیا، انہوں نے معروف بھارتی ڈیزائنر ترون تہیلیانی کا تیار کردہ دیدہ زیب لباس زیب تن کیا جو حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی ایک تقریب میں پہن چکی ہیں۔ شانزے علی روہیل کی گہری سرخ ساڑھی پر مدھم سنہری اور آئیوری رنگ کے ریشمی دھاگوں، کشیدہ کاری اور سیکوئنز سے روایتی انداز میں نفیس کام کیا گیا تھا۔

انہوں نے ساڑھی کے ساتھ بڑا دوپٹہ اوڑھا، جسے مختلف مواقع پر گھونگھٹ کے طور پر بھی استعمال کیا گیا، بلاؤز کو خاص طور پر شانزے علی روحیل کے لیے کسٹمائز کیا گیا تھا۔

زیورات میں انہوں نے پولکی اور زمرد سے جڑا خوبصورت ہار اور بالیاں زیب تن کیں اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہنیں، میک اپ کے لیے انہوں نے قدرتی لک کو ترجیح دی۔   
نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی

لاہورسابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور...   

شانزے علی روحیل کا میک اپ اور اسٹائلنگ معروف میک اپ آرٹسٹ سعد سمیع نے کی، جس نے ان کے بارات لک کو مزید نکھار دیا۔

اگرچہ اس مخصوص ترون تہیلیانی کی ساڑھی کی درست قیمت عوامی طور پر ظاہر نہیں کی گئی، تاہم اسی نوعیت کی ہائی اینڈ ساڑھیاں اور لباس عموماً 2949 پاؤنڈ سے 6862 پاؤنڈ (تقریباً 32 لاکھ سے 75 لاکھ بھارتی روپے) کے درمیان فروخت ہوتے ہیں۔

بارات پر شانزے علی روحیل کے خوبصورت میک اپ لک کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 13:30 GMT+5 , Processed in 0.046829 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list