slotcosino Publish time 2026-1-19 16:31:12

پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز، 5 سینئر کھلاڑیوں کے بغیر آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548257_7059983_ua_updates.jpg--فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا، مچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کھلاڑیوں میں شین ایبٹ، زیوئیر بارلیٹ، ماہلی بئیرڈ مین، کوپر کنولی، بین ڈارشیوس، جیک ایڈورڈز اور کیمرون گرین شامل ہیں۔

ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس، میتھیو رنشا، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم ذمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547975_023149_updates.jpg
مچل اسٹارک کا بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے بابراعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل پٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کو فٹنس کے لیے مزید وقت دیا گیا ہے، بی بی ایل کھیلنے والے نیتھن ایلس اور گلین میکسویل ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل نہیں کیے گئے۔

پانچوں کرکٹرز سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ماہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے جبکہ میتھیو رینشا بھی ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، میچز 29 جنوری 31 جنوری اور یکم فروری کو شیڈولڈ ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز، 5 سینئر کھلاڑیوں کے بغیر آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان