Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 803|Reply: 0

پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز، 5 سینئر کھلاڑیوں کے بغیر آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195094
Post time 2026-1-19 16:31:12 | Show all posts |Read mode
  --فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا، مچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کھلاڑیوں میں شین ایبٹ، زیوئیر بارلیٹ، ماہلی بئیرڈ مین، کوپر کنولی، بین ڈارشیوس، جیک ایڈورڈز اور کیمرون گرین شامل ہیں۔

ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس، میتھیو رنشا، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم ذمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔   
مچل اسٹارک کا بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے بابراعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔    

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل پٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کو فٹنس کے لیے مزید وقت دیا گیا ہے، بی بی ایل کھیلنے والے نیتھن ایلس اور گلین میکسویل ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل نہیں کیے گئے۔

پانچوں کرکٹرز سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ماہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا  ہے جبکہ میتھیو رینشا بھی ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، میچز 29 جنوری 31 جنوری اور یکم فروری کو شیڈولڈ ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 13:28 GMT+5 , Processed in 0.047918 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list