slotcosino Publish time 2026-1-19 18:28:31

گرین لینڈ تنازع پر برطانوی وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548275_6794840_RMP_updates.jpg--فائل فوٹو

گرین لینڈ کے تنازع پر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں پر امریکی ٹیرف لگانا غلط ہوگا۔

گفتگو کے دوران سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ نے گرین لینڈ کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1548005_084950_updates.jpg
آٹھ یورپی ملکوں کا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے حق میں مشترکہ بیان، ساتھ کھڑے رہنے کا عہد

آٹھ یورپی ممالک نے گرین لینڈ اور ڈنمارک کے حق میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، ڈنمارک، فن لینڈ، نیدرلینڈز، ناروے اور سوئیڈن نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ معاہدے تک 8 نیٹو ممالک پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ امریکی ٹیرف سے برطانیہ، ڈنمارک، فرانس اورجرمنی سمیت 8 ممالک متاثر ہوں گے۔

دوسری جانب متاثرہ ممالک نے ٹیرف سے معاشی تنزلی کے خدشات ظاہر کردیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرین لینڈ اور ڈنمارک میں صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔
Pages: [1]
View full version: گرین لینڈ تنازع پر برطانوی وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ