slotcosino Publish time 2026-1-19 19:08:49

گلف نیوز نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پذیرائی پر مہر ثبت کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548295_7538125_08_updates.jpg—فائل فوٹو

بین الاقوامی جریدہ گلف نیوز نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پذیرائی پر مہر ثبت کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق 2026 کے آغاز پر پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کنندہ ملک بن گیا، دسمبر 2025 میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 14 فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گلف نیوز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد اضافے نے کامیابی میں کلیدی کردارادا کیا، دسمبر 2025 میں پاکستان نے 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول عالمی منڈیوں میں برآمد کیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-06-20/1239112_034827_updates.jpg
پاکستانی سائنسدان ابتک سب سے لمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے

پاکستانی سائنسدانوں چاول میں ابتک کی سب سے لمبی ورائٹی (9.5 ملی میٹر) پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عرب میڈیا کے مطابق دسمبر 2025 میں ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں۔

پاکستان نے ویتنام پر سبقت حاصل کر کے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سب سے زیادہ چاول یو اے ای، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: گلف نیوز نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پذیرائی پر مہر ثبت کردی