گوادر: مکران کے مشرقی ساحل پر ہمپ بیک ڈولفن کے جھنڈ کا نظارہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-19/1548290_9697175_6_updates.jpgفائل فوٹوگوادر کے علاقے مکران کے مشرقی ساحل پر ہمپ بیک ڈولفن کا ایک بڑا جھنڈ دیکھا گیا ہے۔
ماہی گیروں کے مطابق شکار کے دوران ڈولفن کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی رہیں، جس کا منظر دیکھنے والوں کے لیے انتہائی دلکش تھا۔
پسنی اور جیونی کے ساحلی علاقوں میں بھی ہمپ بیک ڈولفن کے جھنڈ دیکھے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541710_043510_updates.jpg
بلوم کی موجودگی کے باوجود، گوادر کے سمندر میں ڈولفن کا گروپ اکٹھے دیکھا گیا
گوادر کے سمندر میں بلوم کی موجودگی کے باوجود ڈولفنز کا نظارہ کیا گیا۔ کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر (عالمی ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات) کے مطابق گوادر کے سمندر میں ڈولفن کے ایک گروپ کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے مطابق ڈولفن کی بڑی تعداد میں موجودگی سمندر میں وافر خوراک کی نشاندہی کرتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ مشرقی سمندر میں ڈولفن کی واپسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ الجی بلوم میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
Pages:
[1]